ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی پورجل رہاہے،حکومت سورہی ہے؛ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کے ارکان پارلیمنٹ کی صدر مرمو سے ملاقات، مکتوب سونپ کر کیا مداخلت کا مطالبہ

منی پورجل رہاہے،حکومت سورہی ہے؛ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کے ارکان پارلیمنٹ کی صدر مرمو سے ملاقات، مکتوب سونپ کر کیا مداخلت کا مطالبہ

Thu, 03 Aug 2023 11:34:43    S.O. News Service

نئی دہلی،3/اگست(ایس او نیوز/ایجنسی) اپوزیشن جماعتوں کے ایک وفد نے منی پور کی صورتحال پر  صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور منی پور کے معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے محترمہ مرمو سے ملاقات کے بعد یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ منی پور جل رہا ہے اور وہاں کی صورتحال بہت نازک ہے لیکن حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد انڈیا کے نمائندوں نے 29 /اور 30 جولائی کو منی پور کا دورہ کیا تاکہ وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ وہاں ریلیف کیمپوں میں لوگوں کو کافی تکلیف ہو رہی ہے اس لیے صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

وفد نے ملاقات کے دوران صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا اور کہا کہ مودی حکومت منی پور کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہی ہے، اس لیے صدر کو اس معاملے میں فوری مداخلت کرنی چاہیے اور وہاں امن کی بحالی کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔


Share: