ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: منی پور تشدد کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ 

منگلورو: منی پور تشدد کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ 

Thu, 27 Jul 2023 22:43:21    S.O. News Service

منگلورو،27 / جولائی (ایس او نیوز) منی پور میں چل رہے نسلی تشدد کے خلاف منگلورو کے ٹاون ہال کے سامنے ہزاروں لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
     
کیتھولک سبھا اور دیگر ہم خیال اداروں کی نگرانی میں منعقدہ اس مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روئی کاسٹیلینو نے کہا : ہم لوگ منی پور میں تشدد کا شکار ہونے والوں کی حمایت میں کھڑے ہیں ۔ انہیں خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ تشدد پر پردہ ڈالنے کے لئے انٹرنیٹ سروس منقطع کی گئی ہے ۔ خواتین کو برہنہ پریڈ کروانا ایک انتہائی شرمناک عمل ہے ، جسے پوری دنیا نے دیکھا ۔ بہت سارے گرجا گھروں کو گرا دیا  گیا ہے۔ 
    
ایکٹیوسٹ ودیا دینکر نے منی پور میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ امن و قانون کی صورتحال بنائے رکھنے میں حکومت کی ناکامی پر ودیا نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے منی پور میں عورتوں کے خلاف ہوئے تشدد کی کھل کر مذمت کی اور متاثرین کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ 
    
مذہبی قائد ایس بی محمد نے بھی اس موقع پر منی پور نسلی تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم احتجاجی مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ اسٹانلی پینٹو نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


Share: