ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلوروکے سورتکل میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار

منگلوروکے سورتکل میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار

Tue, 22 Aug 2023 17:42:21    S.O. News Service

منگلورو، 22 / اگست (ایس او نیوز) سورتکل میں بس کا انتظار کر رہے افراد پر حملہ ، مسجد پر پتھر بازی ، دوسرے فرقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ پر حملہ کرتے ہوئے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
    
پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار شدہ ملزم کا نام چینپّا (18 سال) ہے جو کہ آشریہ کالونی کا رہنے والا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 اگست کی شام کے وقت راجر ڈی کوسٹا اور جھار کھنڈ کا رہنے والا ساحل تیز برسات سے بچنے کے لئے جنتا کالونی کے قریب ایک خستہ عمارت کے پاس کھڑے تھے۔ اس وقت پرشانت بھنڈاری اور بسوا راج سمیت کئی نوجوانوں نے ان پر حملہ کیا تھا ۔ 17 اگست کو پرشانت اور بسواراج کو پولیس نے  گرفتار کیا تھا جبکہ چینپّا فرار ہوگیا تھا ۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لئے مہم چلائی اور آج اسے گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔
 


Share: