منگلورو 28 / نومبر (ایس او نیوز) دو دن پہلے اپنی ہم جماعت ہندو لڑکی کے ساتھ بس میں سفر کرنے پر ہندو نوجوانوں کی ٹولی نے مسلم لڑکے پر حملہ کیا تھا اس معاملہ میں کدری پولیس نے 3 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے نام سورتکل کے رہنے والے متھو، پرکاش اور اسائگولی کا رہنے والا راکیش ہے ۔
خیال رہے کہ راشیم عمر نامی طالب علم پر ہندو لڑکوں کی ٹولی نے اس وقت حملہ کیا تھا جب بس میں سفر کرنے کے دوران وہ اپنی ہم جماعت ہندو لڑکی کے بازو والی سیٹ پر بیٹھا تھا ۔ راشیم نے کدری پولیس اسٹیشن میں جو شکایت درج کروائی تھی اس کے مطابق حملہ آوروں نے راشیم کو حملہ کی بات کسی سے نہ بتانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ورنہ اسے جان سے مار ڈالیں گے ۔