ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : سورتکل ٹول گیٹ معاملہ - قبرستان میں چھپائے گئے ہیں  بی جے پی رکن اسمبلی اور ایم پی کے لئے ستائشی بینرس 

منگلورو : سورتکل ٹول گیٹ معاملہ - قبرستان میں چھپائے گئے ہیں  بی جے پی رکن اسمبلی اور ایم پی کے لئے ستائشی بینرس 

Tue, 29 Nov 2022 12:16:31    S.O. News Service

منگلورو ،29 ؍ نومبر (ایس او نیوز) سورتکل ٹول گیٹ بند کروانے  کے لئے بی جے پی رکن اسمبلی بھرت شیٹی اور رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل کی ستائش کرنے والے بینرس عوام کی طرف سے اعتراض اور مخالفت کے خوف سے قریب میں واقع قبرستان میں چھپانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ 
    
سورتکل کے قلب شہر میں واقع قبرستان میں اس طرح کئی بینرس رکھے ہوئے ملے جس پر لکھا ہے :" سورتکل ٹول گیٹ ہٹانے کا اپنا وعدہ پورا کرنے والے معزز رکن پارلیمان منگلورو نلین کمار کٹیل اور مقامی ایم ایل اے بھرت شیٹی کو دلی مبارکباد ۔"
    
چونکہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ٹول گیٹ ہٹانے میں ایم پی اور ایم ایل اے کا کوئی رول نہیں ہے بلکہ یہ عوام کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔ اور اگر یہ بینرس لگائے جاتے تو پھر بی جے پی کو عوامی مخالفت کا خدشہ تھا اس لئے ان بینرس کو قبرستان میں چھپا کر چھوڑ دیا گیا ۔ 
    
اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹول گیٹ ہوراٹا سمیتی کے کنوینر منیر کاٹپلا نے کہا :" اگر یہ شہرت کے بھوکے ممبران پارلیمان اور ممبران اسمبلی عوام کے حقیقی طور پر مفاد میں کام کیے ہوتے تو گزشتہ 7 سال سے اس طرح غیر قانونی طور پر ٹول کے نام پر عوام کو نہ لوٹتے ۔"


Share: