ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : زندہ کارتوس اور دیسی پستول رکھنے والا نوجوان گرفتار 

منگلورو : زندہ کارتوس اور دیسی پستول رکھنے والا نوجوان گرفتار 

Tue, 04 Apr 2023 16:46:59    S.O. News Service

منگلورو، 4 / اپریل (ایس او نیوز)  کدری پولیس نے ایک رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے  نوجوان کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ایک زندہ کارتوس اور دیسی پستول ضبط کر لیا ۔
    
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جارج مارٹس روڈ پر واقع ایک کرایے کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں شیشیر نامی نوجوان مقیم تھا ۔ پولیس کو خبر ملی تھی کہ اس کے پاس زندہ کارتوس اور پستول موجود ہے ۔ شیشیر گزشتہ پانچ مہینوں سے اس مکان میں کرایہ پر رہتا تھا ۔ جو پستول ضبط کیا گیا ہے وہ کافی پرانا ہے ۔ 
    
پولیس اس کی معاملہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔


Share: