منگلورو،29/ مارچ (ایس او نیوز) سٹی پولیس نے موٹر سائیکلوں کی چوریوں میں ملوث دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے دو موٹر بائکس ضبط کی گئی ہیں ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمین کے نام فارش شرما عرف گیلّو (19 سال) اور دھنش (20 سال) ہے اور دونوں چترادرگہ کے رہنے والے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک موٹر بائک پر سوار دو افراد کو پولیس نے شک کی بنیاد پر روکا اور پوچھ تاچھ کے بعد ان کے قبضے سے چوری کی گئی ایک یاماہا اور ایک بجاج پلسر موٹر بائک ضبط کرلی گئی ۔
دوونوں ملزمان کے خلاف منگلورو ایسٹ پولیس اسٹیشن میں بائک چوری کا کیس درج کیا گیا ۔