ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : جعلی دستاویز کے ذریعہ بیٹی نے اپنی ماں کو لگایا 1.25 کروڑ روپے کا چُونا !

منگلورو : جعلی دستاویز کے ذریعہ بیٹی نے اپنی ماں کو لگایا 1.25 کروڑ روپے کا چُونا !

Thu, 15 Dec 2022 12:03:39    S.O. News Service

منگلورو ،15 /؍دسمبر (ایس او نیوز) جعلسازی اور دھوکہ دہی سے متعلق سائبر اکنامکس اینڈ نارکوٹکس (سی ای این) کرائم پولیس اسٹیشن میں درج ایک شکایت کے مطابق جعلی جنرل پاور آف اٹارنی تیار کرکے ایک بیٹی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر خود اپنی ہی ماں کو 1.25 روپے کا چونا لگایا ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ شکایت کنندہ ریٹا پیریس اور اس کا بیٹا امیت پیریس بیرونی ملک میں رہتے ہیں ۔ ہندوستان میں مقیم اس کی بیٹی نکیتا اور اس کے  دوست گاڈوین نے مبینہ طور پر ایک وکیل کی مدد سے اپنے نام پر ایک نقلی مختار نامہ یا جنرل پاور آف اٹارنی (جی پی اے) تیار کیا اور اس پر ریٹا اور امیت کے جعلی دستخط کیے ۔ پھر اس نقلی دستاویز کے ذریعہ انہوں نے ایک بینک سے 25 لاکھ روپے ہوم لون حاصل کیا ۔ اس کے بعد انہوں نے وامنجور میں واقع ایک بینک میں یہی نقلی دستاویز پیش کرتے ہوئے ریٹا کے نام والا لاکر کھلوایا اور اس میں موجود ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات وہاں سے نکال لیے ۔ نکیتا اور گاڈوین پر مزید دوسرے بینک کھاتوں سے بھی رقم اڑانے کا الزام ہے ۔ 
    
ریٹا کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔


Share: