منگلورو،24 / اگست (ایس او نیوز) پتور کے بدگنّور میں زیورات اور نقدی لوٹنے کے مقصد سے ایک شخص دو خواتین پر حملہ کرکے موقع پر فرار ہوگیا ، جس کے بعد انہیں علاج کے لئے پتور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
ذرائع سے ملی کے مطابق سولیکھا اوراس کی ملازمہ گرجا نامی دو خواتین ایک پہاڑی علاقے میں کام کر رہی تھیں ۔ اُس وقت سریش نائکا نامی سولیکھا کا ایک دور کا رشتہ دار وہاں پہنچا اور اس نے ایک شال سے سولیکھا کا گلا گھوٹنے کی کوشش کی اور مالزمہ گرجا پر بھی حملہ کر دیا ۔ سولیکھا کے ایک رشتہ دار رامچندرا نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سریش نے نقدی اور زیورات کے لئے دونوں خواتین پر حملہ کیا تھا ۔
پتور پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔