ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے قریب پتور میں ایک شخص نے ویڈیو کلپ بنا کر کی خود کشی کی کوشش ، زہر خورانی کے بعد کیا گیا اسپتال میں داخل   

منگلورو کے قریب پتور میں ایک شخص نے ویڈیو کلپ بنا کر کی خود کشی کی کوشش ، زہر خورانی کے بعد کیا گیا اسپتال میں داخل   

Wed, 23 Aug 2023 12:08:15    S.O. News Service

منگلورو،23 / اگست (ایس او نیوز)  پتور میں خود کشی کا ارادہ کرنے والا ویڈیو کلپ عام کرنے کے بعد زہر کھانے والے ایک شخص کو علاج کے لئَے منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ پیشہ سے ڈرائیور عبدالنصیر نے ایک ویڈیو پیغام سوشیل میڈیا پر عام کیا کہ اس کو مارا پیٹا گیا ہے اس لئے وہ خود کشی کرنے جا رہا ہے ۔ اس کے بعد اس نے زہر کھا لیا جس سے اس کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ فوری طور پر اسے منگلورو کے اسپتال میں اسے منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے ۔
 


Share: