منگلورو،24 / اگست (ایس او نیوز) سولیا تعلقہ کے ایلیمالے نامی علاقے کے ایک فارم میں ربر ٹیاپنگ میں مصروف تملناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے گھریلو جھگڑے کے بعد خود کشی کر لی ۔
مہلوکین کا نام شیواکمار عرف راجن (54 سال) اور اس کی بیوی متھو لکشمی (47 سال) بتایا جاتا ہے ۔ یہ دونوں میاں بیوی ربر ٹیاپنگ کیا کرتے تھے ۔ ان کا بیٹا بینگلورو میں ملازمت کرتا تھا جبکہ ایک بیٹی کی شادی اپن انگڈی اور دوسری بیٹی کی شادی ولالمبے گاوں کے رہنے والے نوجوانوں سے ہوئی تھی ۔ یہ دونوں میاں بیوی سولیا میں واقع اپنے نجی گھر میں قیام پزیر تھے ۔
معلوم ہوا ہے کہ راجن اور متھو لکشمی کے درمیان پرسوں رات کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بارے میں متھو لکشمی نے اپنی سولیا میں رہنے والی بیٹی کو بتایا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس جھگڑے سے دکھی راجن نے اپنے گلے میں پھانسی کا پھندا لگا کر خود کشی کر لی جس کے بعد متھو لکشمی نے بھی پھانسی لگا لی ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردی ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔