ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے سورتکل میں ایک شخص پر تلوار سے حملہ کرنے کے الزام میں 3گرفتار

منگلورو کے سورتکل میں ایک شخص پر تلوار سے حملہ کرنے کے الزام میں 3گرفتار

Wed, 23 Aug 2023 11:58:12    S.O. News Service

منگلورو ، 23/ اگست (ایس او نیوز) کاوور پولیس اسٹیشن کے حدود میں اپنے گھر کی طرف جا رہے ایک شخص پر ایم وی شیٹی کالج کے قریب تلوار سے حملہ کرنے والے تین ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا جن کی شناخت چرن راج عرف چرن (23 سال) ، سومنت برمن (24 سال) اور اویناش (24 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ کل شام ان تینوں نے جس شخص پر تلوار سے حملہ کیا تھا اس نے عین وقت پر اپنی گردن کو وار سے بچا لیا اور صرف اس کے چہرے پر ایک گہرا زخم آیا تھا ۔ پولیس نے مستعدی سے کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر ملزمین کو گرفتار کیا ۔ ملزمین کے قبضے سے ایک تلوار اور ایک دو پہیہ گاڑی ضبط کی گئی ہے ۔
    
ملزم چرن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کے خلاف اوروا پولیس اسٹیشن میں ایک کیس ، پانمبور پولیس اسٹیشن میں ایک کیس اور کاوور پولیس اسٹیشن میں تین معاملے درج ہیں ۔ جبکہ ملزم  اویناش کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ اس کے خلاف اوروا پولیس اسٹیشن میں  چار کیس ، کنکن ناڈی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج  ہے ۔ اس کے علاوہ اسے اوروا پولیس اسٹیشن کے حدود سے شہر بدر کیا گیا ہے ۔
 


Share: