منگلورو،16؍دسمبر (ایس او نیوز؍پی ٹی آئی) منگلورو کی نئی بندرگاہ (این ایم پی) پر جاریہ موسم کے تیسرے کروز جہاز ”سلور اسپرٹ“ کی آمد ہوئی جس میں 450مسافرین اور عملے کے 300 ارکان سوار تھے۔ NMP اتھارٹی کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ مسافروں کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا جس میں یکشگانا سمیت مقامی لوک ثقافت کی نمائش کی گئی۔
تقریباً 250 مسافروں نے منگلورو اور اس کے آس پاس کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کے لیے بکنگ کروائی تھی۔ یہ جہاز گوا کے مورموگاو پورٹ سے پہنچا تھا۔ منگلورو سے یہ جہاز کوچی کے لیے روانہ ہو گا۔
کروز سیزن 4 نومبر کو شروع ہوا تھا اور موجودہ سیزن میں 24 کروز جہازوں نے پہلے ہی نیو مینگلور بندرگاہ پر اپنے دورے کی تصدیق کر دی ہے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 26 کروز جہازوں نے بندرگاہ پر کال کی تھی۔