منگلورو ،23 / اگست (ایس او نیوز) برکے پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے شہر کے سائبین کامپلیکس کی تین دکانوں پر چھاپہ مارتے ہوئے اِن دکانوں سے 2,70,000 روپے مالیت کے ای - سگریٹ ضبط کیے اور چار افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سائبین کامپلیکس میں واقع آمنترنا، یونیک ورلڈ اور فنٹاسٹک ورلڈ نامی دکانوں پر چھاپہ مارا گیا تھا ۔پولس کے مطابق غیر قانونی طور پر ای سگریٹ فروخت کرنے کے الزام میں سواتھی، شیوکمار، حسن شریف اور رحمت اللہ نامی دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ہےاور ان کے خلاف پروہیبیشن آف الیکٹرانک سگریٹس ایکٹ 2019، کوٹپا ایکٹ 2023 اور سگریٹس اینڈ ادر ٹوبیکو پروڈکٹس (پیکنگ اینڈ لیبلنگ رولس 2020) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ ان میں سے دو ملزمین ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں۔
بتایاگیا ہے کہ اس سے پہلے اسی سال 30/ مارچ کو بھی انہی دکانوں پر چھاپہ مارا گیا تھا اور اُس وقت یہاں سے 6.8 لاکھ روپے مالیت کے ای - سگریٹس ضبط کیے گئے تھے ۔