مینگلور 18/اگست(ایس او نیوز) قریبی تعلقہ بنٹوال کے واگا کے قریب جمعہ کو پیش آئے ایک افسوسناک حادثہ میں ایک ایمبولینس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت شبیر کے طور پر کی گئی ہے جو بیلتھنگڈی تعلقہ کے مدنتیار ملاڈی کا رہائشی بتایا گیاہے۔
ذرائع کی اطلاع کے مطابق شبیر ایک مریض کو ایمبولینس کے ذریعے بیلتھنگڈی سے 60 کلو میٹر دور واقع مینگلور اسپتال لے جا رہا تھا۔ مگر افسوسناک طور پر ایمبولینس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں شبیر کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا۔ مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔