ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک کے کئی ریاستوں سمیت کرناٹک میں بھاری بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

ملک کے کئی ریاستوں سمیت کرناٹک میں بھاری بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

Tue, 08 Aug 2023 17:19:47    S.O. News Service

نئی دہلی،8/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) ملک بھر میں بارشوں کے سلسلہ کے درمیان محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ملک کے مختلف حصوں کے حوالے سے تازہ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ملک کی کئی ریاستوں میں آج سے 12 اگست تک بھاری بارش کا امکان ہے۔ جبکہ راجدھانی دہلی میں آج موسم صاف رہنے کی امید ہے۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج اتر پردیش کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ الرٹ کے مطابق ریاست میں بارش کا سلسلہ 11 اور 12 اگست تک جاری رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی بہار، مغربی بنگال اور سکم میں اگلے تین دنوں کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اتراکھنڈ میں شدید بارش کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں ندیاں اور نالوں میں طغیانی ہے۔ سڑکیں زیر آب ہیں۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے سلسلے میں دہرادون، ٹہری، پوڑی، نینیتال، چمپاوت، باگیشور اور پتھورا گڑھ کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں پچھلے کچھ دنوں سے بارش کی کمی کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ریاست کے کئی علاقوں میں گرمی اور نمی میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں 15 اگست کے بعد ہی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جھارکھنڈ، شمالی چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، ساحلی کرناٹک، کیرالہ اور اڈیشہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ مغربی بنگال اور سکم میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


Share: