ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش: کانگریس کا 11 وعدوں کے ساتھ خوشحالی کا عزم، کمل ناتھ

مدھیہ پردیش: کانگریس کا 11 وعدوں کے ساتھ خوشحالی کا عزم، کمل ناتھ

Mon, 28 Aug 2023 11:32:11    S.O. News Service

بھوپال، 28/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی)  کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ کانگریس مدھیہ پردیش کے ہر گھر میں خوشیاں لانے کی قرارداد کولے کر11 وعدوں کے ساتھ عوام کے درمیان ہے۔

کمل ناتھ نے کہا، کانگریس اپنے 11 وعدوں کے ساتھ مدھیہ پردیش کے ہر گھر میں خوشیاں لانے کے عزم کے ساتھ عوام کے درمیان ہے۔ مدھیہ پردیش کے عوام کو یقینی بنانا ہے کہ ووٹوں کی بولیاں لگانے والی سوداگر حکومت کے مذموم منصوبے کامیاب نہ ہوں، اب سچ کی سیاست کوہی حمایت اور آشیرواد ملے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت عوام کو راحت دینے کے لیے نہیں بلکہ اپنے ڈوبتی ہوئی کشتی کوبچانے کے لیے روزانہ چہرے بدل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمل ناتھ نے کانگریس کے 11 وعدوں کو بھی دہرایا، جس میں خواتین کو ڈیڑھ ہزار روپے ماہانہ اور 500 روپے میں گیس سلنڈر شامل ہے۔


Share: