بھٹکل، 14/اگست (ایس او نیوز) مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی طرف سے تنظیم کے جملہ اراکین کے لئے اس بات کی اطلاع دی گئی ہے کہ تنظیم انتظامیہ کے مورخہ 12 جولائی 2023 کے اجلاس میں تنظیم کے دستور میں ترمیم کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اس کام کے لئے ایک دستوری ترمیماتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی پہلی نشست 7/اگست کو منعقد ہوچکی ہے۔
پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے تنظیم دستوری کمیٹی کے کنوینر محی الدین رکن الدین نے تنظیم کے تمام ممبران سے درخواست کی ہے کہ دستور میں ترمیم تنسیخ یا اضافہ کے تعلق سے ان کے پاس کوئی تجاویز یا سفارشات ہوں تو وہ تحریری طور پر " کنوینر دستوری ترمیمات کمیٹی، مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل " کے نام ارسال کر سکتے ہیں۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اپنی تجاویزات یا سفارشات 10 اکتوبر 2023 ء سے پہلے موصول ہونے چاہئے۔