ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مایاوتی کی حمایت میں اپوزیشن اترا

مایاوتی کی حمایت میں اپوزیشن اترا

Tue, 18 Jul 2017 22:59:15    S.O. News Service

نئی دہلی18جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی کافی ناراض ہو گئیں۔وہ یوپی کے سہارنپور میں ہوئے تشدد کا مسئلہ اٹھانا چاہتی تھیں۔راجیہ سبھا میں مایاوتی نے مرکز کی مودی حکومت اور یوپی کی یوگی حکومت پر جم کر حملہ بولا۔مایاوتی نے راجیہ سبھا میں سہارنپور معاملے کا مسئلہ اٹھایا۔مایاوتی نے کہا کہ پورے ملک میں جہاں پر بھی بی جے پی کی حکومت ہے وہاں پر دلتوں پر ظلم ہو رہا ہے۔سہارنپور کا تشدد پلاننگ کی تحت کیاگیاہے۔مایاوتی اس دوران راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین پر بھڑک گئیں۔یہ مسئلہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیے جانے سے وہ اتنی ناراض ہو گئیں کہ انہوں نے ایوان میں ہی استعفیٰ دینے کی دھمکی تک ڈی ڈالی۔بعدمیں انہوں نے ایوان سے باہر آکر استعفیٰ دینے کی بات کہی۔لیکن ناراض مایاوتی جیسے ہی ایوان سے باہر گئیں کانگریس پارٹی کے ارکان نے بھی ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔مایاوتی کی حمایت میں کانگریس پارٹی کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ ملک میں دلتوں، کسانوں اوراقلیتوں پرظلم ہورہاہے۔انہیں بولنے نہیں دیا جا رہا ہے اور نہ ہی اپوزیشن جماعتوں کو بولنے دیا جا رہا ہے۔اس موقع کے بعدمایاوتی پر حملہ کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ مایاوتی نے ڈپٹی چیئرمین کی توہین کی ہے اور انہیں اس کے لیے معافی مانگنی چاہئے۔اس پورے معاملے پرکانگریس کے علاوہ لیفٹ کے لیڈروں نے بھی مایاوتی کا ساتھ دیا۔
 


Share: