ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مایاوتی سے ہاتھ ملانے کے اکھلیش کے بیان پر بی ایس پی کا جواب

مایاوتی سے ہاتھ ملانے کے اکھلیش کے بیان پر بی ایس پی کا جواب

Fri, 10 Mar 2017 23:56:06    S.O. News Service

لکھنؤ، 10/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی انتخابات کے بعد وزیر اعلی اکھلیش یادو کے سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی کے درمیان اتحاد والے بیان پر بی ایس پی کی جانب سے کھل کر کوئی بات سامنے نہیں آ رہی ہے، لیکن پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کسی سے اتحاد کو لے کر کسی طرح کا غوروخوض نہیں چل رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، بی ایس پی کو فی الحال انتخابات کے نتائج کا انتظار ہے، فی الحال بی ایس پی ’دیکھو اور انتظار کرو‘ کی پالیسی اپنا رہی ہے۔اس درمیان ترنمول کانگریس کے ذرائع نے کہا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی مایاوتی اور اکھلیش یادو سے کوئی بات چیت نہیں کر رہی ہیں۔قابل ذکرہے کہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو انتخابات کے بعد بی ایس پی سے اتحاد کے امکان سے انکار نہیں کیا تھا۔ بی بی سی ہندی کے ساتھ فیس بک لائیو میں انہوں نے کہا تھا کہ 11/مارچ کو انتخابی نتیجہ ان کے حق میں آئے گا اور یوپی میں ان کی حکومت بنے گی، حالانکہ اکھلیش نے یہ بھی اشارہ دیا تھا کہ انتخابات کے نتائج پر اگر انہیں یا کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل ملتی ہے، تو صدر راج کی جگہ وہ مایاوتی سے ہاتھ ملانا پسند کریں گے۔ان سے پوچھا گیا کہ یوپی میں کسی بھی پارٹی کو مکمل اکثریت نہ ملنے کی صورت میں سماج وادی پارٹی کی حکمت عملی کیا ہوگی؟اس پر اکھلیش نے کہا کہ ہاں، اگر حکومت کے لیے ضرورت پڑے گی تو صدر راج کوئی نہیں چاہے گا، ہم نہیں چاہتے کہ یوپی کو بی جے پی ریموٹ کنٹرول سے چلائے۔واضح رہے کہ پانچ ریاستوں میں پولنگ ختم ہونے کے بعد جمعرات کو آئے ایگزٹ پول میں بی جے پی کو فائدے میں دکھایا گیا ہے، تاہم یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ ان ریاستوں میں حکومت کس کی بنے گی، تمام سروے میں الگ الگ دعوے کئے گئے ہیں۔ان سروے کے مطابق، اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی اور کانگریس اتحاد دوسرے جبکہ بی ایس پی تیسرے نمبر پر رہے گی۔6 نیوز چینلوں کے سروے میں صرف نیوز 24،ٹوڈے چانکیہ ا ور انڈیا ٹوڈے-ایکسس نے یوپی میں بی جے پی کو اکثریت میں دکھایا گیا ہے۔دیگر چینلوں کے مطابق، بی جے پی اکثریت کے ہندسہ سے پیچھے ہے، ایسے میں یوپی میں معلق مینڈیٹ کے آثار بھی دکھائی دے رہے ہیں۔


Share: