ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں اور مودی کمائی میں مصروف:راہل گاندھی

لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں اور مودی کمائی میں مصروف:راہل گاندھی

Fri, 02 Dec 2022 21:32:14    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍دسمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی دنیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک کے عوام کو راحت دینے کیلئے اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک چوتھائی کمی آئی ہے اور خام تیل کی قیمت میں کمی سے پوری دنیا راحت محسوس کر رہی ہے، لیکن مودی سرکار نے اس ملک کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔ خام تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود حکومت نے تیل کی قیمت میں ایک روپے کی بھی کمی نہیں کی۔

گزشتہ چھ مہینوں میں خام تیل 25 فیصد سے زیادہ سستا ہوا ہے۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد کی کمی ہوسکتی ہے لیکن حکومت نے ایک روپے کی بھی کمی نہیں کی۔ ہندوستان کے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، وزیراعظم اپنی وصولی میں مگن ہیں۔


Share: