ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا رکنیت بحال کے بعد راہل گاندھی کا پہلا وائناڈ کا دورہ، کانگریس کارکنان میں جوش و خروش

لوک سبھا رکنیت بحال کے بعد راہل گاندھی کا پہلا وائناڈ کا دورہ، کانگریس کارکنان میں جوش و خروش

Sat, 12 Aug 2023 11:44:25    S.O. News Service

نئی دہلی، 12/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کا دور روزہ دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ لوک سبھا کی رکنیت بحال ہونے کے بعد کانگریس لیڈر کا یہ پہلا وائناڈ کا دورہ ہے۔ راہل گاندھی کے دورے کو لے کر کانگریس کارکنان کافی پرجوش ہیں۔

کلپٹہ کے نئے بس اسٹینڈ کمپلیکس میں سہ پہر 3.30 بجے راہل گاندھی کا استقبال کیا جائے گا۔ اس موقع پر راہول گاندھی کیتھانگو پروجیکٹ کے تحت بنائے گئے مکانات کی چابیاں عام لوگوں کے حوالے کریں گے۔ وہ اگلے دن اتوار کو دوپہر 12 بجے ضلع کے نالورناڈو میں امبیڈکر میموریل کینسر سنٹر میں نصب ایک ہائی ٹینشن ٹرانسفارمر کا افتتاح کریں گے۔ جبکہ شام 6.30 بجے کوزیکوڈ ضلع کے کوڈانچیری میں کمیونٹی ڈس ایبلٹی مینجمنٹ سنٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

خیال رہے کہ مودی کنیت ہتک عزتی کے معاملہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے سزا معطل کیے جانے کے بعد پیر (7 اگست) کو راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت بحال کر دی گئی تھی، جس کے بعد وہ ایک بار پھر پارلیمنٹ پہنچے۔ انہوں نے مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث میں حصہ لیا اور منی پور تشدد پر حکومت پر شدید حملہ کیا۔


Share: