ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / لالو کی بیٹی کو زمین عطیہ کرنے والے ہردیاند نے کہا،ہیما کو بہن کے ناطے عطیہ کی زمین

لالو کی بیٹی کو زمین عطیہ کرنے والے ہردیاند نے کہا،ہیما کو بہن کے ناطے عطیہ کی زمین

Wed, 28 Jun 2017 22:46:09    S.O. News Service

پٹنہ،28جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی ہیما یادو کو زمین دینے والے ہردیاند چودھری نے بدھ کو کہا کہ وہ ہیما کو اپنی بہن سمجھتے ہیں اسی لیے انہیں زمین عطیہ دی ہے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی نے الزام لگایا تھا کہ ہردیاند کو لالو پرساد یادو نے ریلوے کے وزیر رہتے ہوئے ریلوے میں نوکری دی تھی اور اس کے نام پر غیراعلانیہ جائیداد خرید کر اپنی بیٹی کے نام عطیہ کروا دی، لیکن اب ہردیاند چودھری نے اس الزام کو غلط بتایا ہے۔سشیل مودی مسلسل غیراعلانیہ جائیداد کے الزام کو لے کر لالو پرساد یادو پر حملہ آور ہیں،وہ کئی بار لالو کے خلاف غیراعلانیہ جائیداد کے ثبوتوں کو میڈیا کے سامنے دکھا چکے ہیں۔تازہ معاملہ ریلوے میں خلاصی کے عہدے پر کام کر رہیں ہردیاند چودھری کا ہے جس نے 62لاکھ کی زمین لالو پرساد یادو کی بیٹی ہیما کو عطیہ میں دی ہے۔ہردیاند پٹنہ کے راجندر نگر ٹارمنل کے لوکو سیڈ میں خلاصی کے عہدے پر ہے۔بتایا جاتا ہے کہ لالو پرساد یادو جب ریلوے کے وزیر تھے تب اس کی نوکری انہوں نے نے ہی لگوائی تھی۔2008میں ہردیاند چودھری نے پٹنہ میں 7.75ڈسمل زمین خریدی اور 13فروری 2014کو لالو کی بیٹی ہیما یادو کو عطیہ میں دے دی۔اس انکشاف کے بعد ہردیاند اچانک اپنی ڈیوٹی سے غائب ہو گئے لیکن آج انہوں نے میڈیا کے سامنے آکر سشیل مودی کے الزام کو سرے سے خارج کردیا ہے۔اس سے پہلے بی پی ایل کارڈ پٹی للن چودھری نے بھی ہیما کو زمین عطیہ میں تھی،دونوں نے ایک ہی دن یعنی 13فروری 2014کو اپنی اپنی زمین آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کی پانچویں بیٹی ہیما کو عطیہ دی،ساتھ ہی دونوں کے عطیہ خط پر ہیما یادو کا پتہ رابڑی دیوی کی سرکاری رہائش 10سرکلر روڈ لکھا ہوا ہے۔للن چودھری اور ہردیاند دونوں ہی ایک دوسرے کے عطیہ خط کے گواہ بھی ہیں۔یہی نہیں دونوں نے ایک ہی دن 29مارچ 2008کو زمین خریدی تھی۔


Share: