ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ یوگا کے تعلق سے مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد

فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ یوگا کے تعلق سے مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد

Tue, 23 May 2017 21:34:40    S.O. News Service

علی گڑھ،23مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے زیرِ اہتمام آئندہ عالمی یومِ یوگا کے تعلق سے مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں علی گڑھ کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلبأ و طالبات نے پُر جوش شرکت کی۔مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے سربراہ پروفیسر برج بھوشن سنگھ کی ہدایت میں عمل میں آیا۔ اس موقعہ پر پروفیسر برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ مہارشی پنت جلی نے یوگ کے فلسفہ کو سائنسی نظریہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا سے جسمانی و ذہنی خامیوں کا تدارک ہونے کے ساتھ توجہ میں اضافہ ہوتا ہے۔مقابلہ کا نظم ڈاکٹر نوشاد وحید انصاری نے کیا۔ اس موقعہ پر شعبہ کے دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔
 


Share: