ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غازی آباد: لفٹ میں 25 منٹ تک پھنسی رہیں تین بچیاں، باہر نکلنے کی کوشش کرتے ویڈیو وائرل

غازی آباد: لفٹ میں 25 منٹ تک پھنسی رہیں تین بچیاں، باہر نکلنے کی کوشش کرتے ویڈیو وائرل

Thu, 01 Dec 2022 17:03:31    S.O. News Service

غازی آباد 2/ڈسمبر (ایجنسی): غازی آباد کے کراسنگ ریپبلک میں ایک سوسائٹی کی لفٹ میں 3 لڑکیاں تقریباً 25 منٹ تک پھنسی رہیں۔ اہل خانہ  نے لڑکیوں کی تلاش شروع کی تو انہیں علم ہوا کہ بچیاں لفٹ میں درماندہ ہیں۔ کافی کوشش کے بعد انہیں باہر نکالا گیا۔ اس واقعہ کے بعد بچیاں بہت خوفزدہ ہیں۔ اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے اپارٹمنٹ اونرز ایسوسی ایشن (اے او اے) کے چیئرمین اور سکریٹری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ لوگ لاکھوں روپے خرچ کر کے سوسائٹی میں گھر خرید رہے ہیں اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے حادثات پیش آ رہے ہیں۔


Share: