سرینگر،30جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حریت کانفرنس کے علیحدگی پسند لیڈر میر واعظ عمر فاروق کو آج نظربند کر لیا گیا۔نماز جمعہ کے لئے شہر کے نوہٹٹا علاقے میں جامع مسجد کی طرف جانے سے روکنے کے لئے انہیں نظربند کیا گیا۔حریت صدر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی ایک ٹکڑی نے انہیں ان کے گھر سے باہر آنے سے روک دیا اور انہیں بتایا گیا کہ انہیں نظربند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حریت لیڈر نماز جمعہ کے بعد لوگوں سے خطاب کرنے کے لئے جامع مسجد کی طرف جا رہے تھے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ نماز جمعہ کے بعد حریت کے مظاہرے کے کرنے کو لے کر امن و امان کا مسئلہ ہونے کے خدشہ کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا۔