ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عدالت نے ہائی وے پرمانگی اسٹیٹس رپورٹ

عدالت نے ہائی وے پرمانگی اسٹیٹس رپورٹ

Tue, 07 Mar 2017 21:58:56    S.O. News Service

شملہ7مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہائی کورٹ نے ٹھیوگ-کوٹکھائی-روہرو قومی شاہراہ کی تعمیر کی پیش رفت پر نئی رپورٹ مانگی ہے۔چیف جسٹس منصوراحمدمیراور جسٹس ترلوک سنگھ چوہان کی بنچ نے دو ارکان والی نگرانی کمیٹی کی طرف سے کام کی پیش رفت کو لے کر دائر کی گئی رپورٹ کے بعد یہ حکم دیا۔بنچ نے کہاکہ  ہم نے رپورٹ دیکھی اور ایسا لگتا ہے کہ تمام متعلقہ افسر کام کو اس کے آخرتک پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اپنے پہلے حکم میں عدالت نے کام کی پیش رفت کو دیکھنے کے لئے ایک نگرانی کمیٹی کا قیام کیا اور یہ ہدایت دی تھی کہ وہ ہرہفتہ اپنی رپورٹ دائر کریں۔عدالت نے اس معاملے میں سماعت کی اگلی تاریخ24اپریل مقرر کی ہے۔
 


Share: