نئی دہلی،30جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی نے کینیڈا حکومت اور لوگوں کو کینیڈا کی 150ویں سالگرہ (یکم جولائی 2017)کے موقع پر نیک خواہشات اور کومبارکبادی دی ہے۔کینیڈا کے معزز گورنر جنرل ڈیوڈ جنسٹن کو بھیجے پیغام میں صدر نے کہا کہ آپ کی حکومت اور لوگوں کو کینیڈا کے قیام کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت ہند، یہاں کی عوام اور میری طرف سے آپ کو دل سے نیک خواہشات اورمبارکباد۔ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت کی بنیاد جمہوریت، کثرت، قانون کی حکمرانی اور لوگوں کے مضبوط روابط ہیں۔حالیہ برسوں میں، اس شراکت میں کئی طرح کے مفادات جیسے جوہری توانائی اور خلائی علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ہندوستان، کینیڈا حکومت اور لوگوں کے ساتھ کام اور تعاون کرنے کے لئے باہمی فائدے اور بہتر دنیا بنانے کے لئے مصروف عمل ہے۔آپ کی اچھی صحت اور ترقی کے لئے اور کینیڈا کے پیارے لوگوں کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لئے، براہ مہربانی میری نیک خواہشات قبول کریں۔