نئی دہلی،28جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر سونیا گاندھی نے صدارتی انتخابات کو آج نظریہ او اور اصولوں کی جنگ قرار دیا اور کہا کہ اپوزیشن اسے لڑنے کے لئے پرعزم ہے۔ اپوزیشن کی صدارتی امیدوار میرا کمار کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد سونیا نے کہا کہ ہمارے لئے یہ نظریات، اصولوں اور سچائی کی جنگ ہے اور ہم اسے لڑیں گے۔میرا کمار آج جب پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنا کاغذات نامزدگی بھرنے کے لئے پہنچی تو اس موقع پر سونیا گاندھی کی قیادت میں 17اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران ان کے ساتھ تھے۔ذرائع نے بتایا کہ میرا کی نامزدگی سیٹ میں سے ایک میں ان کے نام کی تجویز سونیا نے کی ہے۔