ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شراب بندی کے سوال پرایوان میں نتیش کمار بی جے پی لیڈروں پر گرم

شراب بندی کے سوال پرایوان میں نتیش کمار بی جے پی لیڈروں پر گرم

Wed, 14 Dec 2022 20:33:13    S.O. News Service

پٹنہ،14؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) شراب بندی کو لےکر ایوان میں وزیراعلیٰ نتیش کمار بی جے پی لیڈران پر گرم ہوگئے اوربی جے پی لیڈران کو ایوان سے بھگانے  کی بات کی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بہار اسمبلی میں جاری سرمائی اجلاس کے دوران جب چھپرہ میں زہریلی شراب سے 7 لوگوں کی موت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کا معاملہ بی جے پی نے اٹھایا تو نتیش کمارگرم ہوگئے اور کہا کہ  ”جب تک آپ ہمارے ساتھ تھے، شراب بندی کے حق میں تھے۔ اب آپ کو کیا ہو گیا؟ جھوٹ بولتے ہو، ڈرامہ کر رہے ہو، یہ غلط بات ہے۔ سب کو بھگاؤ یہاں سے۔ آپ لوگ گندہ کام کر رہے ہیں۔”

وزیر اعلیٰ کافی دیر تک ایوان میں بی جے پی لیڈروں پر سخت تیوار دکھاتے ہوئے دکھائی دیئے۔ انھوں نے تلخ آواز میں پوچھا کہ ”اس وقت سبھی شراب بندی کے حق میں تھے یا نہیں تھے۔ اب کیا ہو گیا؟ اتنا گندہ کام کر رہے ہو۔ کیوں بول رہے ہیں ایسا کہ شراب فروخت ہو رہی ہے۔ اب کہہ رہے ہیں کہ آج میں گندہ کام کروا رہا ہوں۔ اس کا مطلب تم لوگ ہی گڑبڑ کر رہے ہو۔”

اس دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اسپیکر اودھ بہاری چودھری پر بھی ناراضگی ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ ”آپ ان کی ہی حمایت کر رہے ہیں۔ ان کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آج سبھی کہہ رہے ہیں کہ شراب فروخت ہو رہی ہے تو لوگ مر رہے ہیں۔ اس وقت سبھی شراب بندی کے حق میں تھے۔ شرابی ہو کیا تم لوگ؟ آپ جو کر رہے ہو یہ پورے بہار میں چلے گا۔ پوسٹر لے کر کھڑے ہو گئے ہو۔ سب کو بھگاؤ یہاں سے۔”


Share: