ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ بلقیس بانو کی نظر ثانی درخواست پر سماعت کرے گا

سپریم کورٹ بلقیس بانو کی نظر ثانی درخواست پر سماعت کرے گا

Tue, 13 Dec 2022 13:36:23    S.O. News Service

نئی دہلی، 13؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ بلقیس بانو کی جانب سے دائر عرضی پر سماعت کرے گا جس میں گجرات حکومت سے بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس میں 11 مجرموں کی سزا معاف کرنے کی درخواست پر غور کرنے کے حکم نامے پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے ایڈووکیٹ شوبھا گپتا کی عرضی کا نوٹس بھی لیا کہ نظرثانی کی درخواست ابھی تک درج نہیں ہوئی ہے۔ 

وکیل نے بتایا کہ ممکنہ تاریخ 5 دسمبر دکھائی گئی تھی جس کے بعد چیف جسٹس نے کہا کہ جلد ہی لسٹ بنادوں گا۔ میں تاریخ دیکھتا ہوں۔ طریقہ کار کے مطابق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کا فیصلہ وہ جج کرتا ہے جو اپنے چیمبر میں فیصلہ سناتا ہے۔ واضح رہے کہ فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی تھی اور اس کے خاندان کے سات افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

نظرثانی کی درخواست کے علاوہ بلقیس بانو نے ایک الگ درخواست دائر کی ہے جس میں مجرموں کو معاف کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ عرضی جسٹس اجے رستوگی اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ کے سامنے سماعت کے لیے درج ہے۔ سپریم کورٹ نے گجرات حکومت سے کہا تھا کہ وہ 9 جولائی 1992 کی پالیسی کے تحت مجرموں کی قبل از وقت رہائی کی درخواست پر دو ماہ کے اندر غور کرے۔


Share: