علی گڑھ،23مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سول انجینئرنگ شعبہ کے پروفیسر مبین بیگ کو بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کا اسسٹنٹ ممبر انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کے احکامات آئندہ احکامات تک کے لئے فوری طور پر روبہ عمل لائے گئے ہیں۔پروفیسربیگ بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کے ممبر انچارج کی عدم موجودگی میں ممبر انچارج کا بھی کام دیکھیں گے۔