ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی : ایمبولینس سے وینٹی لیٹر اور سکشن مشین چرانے والا ملزم گرفتار 

سرسی : ایمبولینس سے وینٹی لیٹر اور سکشن مشین چرانے والا ملزم گرفتار 

Tue, 22 Nov 2022 12:07:18    S.O. News Service

سرسی ،22 ؍ نومبر (ایس او نیوز) شہر کے پی ڈبلیو ڈی انسپکشن بنگلو میں پارک کی گئی ایک ایمبولینس گاڑی میں موجود وینٹی لیٹر ، سکشن مشین اور اسٹیپنی ٹائر چرانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چوری کی یہ واردات 4  نومبر کو پیش آئی تھی اور اس سلسلے میں اکشی شرسیکر نامی شخص نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی تھی ۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سراج احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے 1.5 لاکھ روپے  مالیت کی وینٹی لیٹر مشین، 5 ہزار روپے مالیت کی سکشن مشین اور 3 ہزار روپے مالیت کا ایک اسٹیپنی ٹائر برآمد کیاگیا ہے ۔ 
    
گرفتاری اور ضبطی کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔


Share: