ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سابق جنوبی افریقی بلے باز ہرشل گبس کاانکشاف نشے میں 175رنوں کی اننگ کھیل کر 435رن کا ہدف حاصل کیا تھا

سابق جنوبی افریقی بلے باز ہرشل گبس کاانکشاف نشے میں 175رنوں کی اننگ کھیل کر 435رن کا ہدف حاصل کیا تھا

Wed, 15 Mar 2017 21:18:11    S.O. News Service

نئی دہلی، 15/مارچ (ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے کا ورلڈ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے نام ہے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے چار میچوں میں دونوں ہی ٹیموں نے دو دو جیت درج کی تھی، ایسے میں آخری اور پانچواں میچ ایک طرح سے فائنل جیسا تھا، کیونکہ اس سے سیریز کے فاتح کا فیصلہ ہونا تھا۔جوہانس برگ میں کھیلے گئے اس میچ میں جب آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 435رنوں کا بڑا ہدف دیاتھا، تو ہر کوئی یہی مان کر چل رہا تھا کہ اب کنگارو ٹیم سیریز پر قبضہ جما لے گی، لیکن کرکٹ تو غیر یقینی صورتحال کا کھیل سمجھا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ جب تک آخری گیند نہ پھینک دی جائے، اس وقت تک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔اس میچ میں کچھ ایسا ہی ہوا،جب جنوبی افریقہ نے ایک گیند باقی رہتے ہوئے میچ جیت کر تاریخ رقم کردی۔اس میں اس کے سلامی بلے باز ہرشل گبس کی طوفانی سنچری اور گریم اسمتھ کے 90رنون کا اہم رول رہا تھا۔اب گبس نے اس میچ میں اپنی اننگ کو لے کر ایک اہم خلاصہ کیا ہے، ان کے مطابق وہ اس وقت نشہ میں تھے۔ہرشل گبس نے نشے میں ہونے کا خلاصہ اپنی کتاب ’ٹو دی پوائنٹ:دی نو ہولڈس بیئر ڈ آٹوبایوگرافی‘ میں کیا ہے۔ویسے یہ دیکھا گیا ہے کہ عام طور پر اسٹار اپنی کتاب کو مشہور بنانے کے لیے بھی اس طرح کی باتیں کرتے ہیں، پھر بھی یہ انکشاف چونکانے والا ہے۔ویسے گبس کی اس اننگ اور ان کے نشے میں ہونے کے بارے میں آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیک ہسی نے بھی اپنی کتاب میں ذکر کیا تھا۔انہوں نے لکھا تھا کہ جب سونے جا رہے تھے تو انہوں نے اپنے ہوٹل کے کمرے سے باہر دیکھا کہ گبس اب بھی وہاں (بار میں)ہے۔ہسی نے یہ لکھا تھا کہ گبس جب صبح ناشتہ کے لیے آئے تھے،تب بھی وہ نشے میں دکھائی دے رہے تھے، اس سے صاف ہے کہ گبس کے دعوی میں سچائی تو ہے۔گبس نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ جس وقت انہوں نے یہ اننگ کھیلی تھی، وہ نشے میں تھے۔اصل میں انہوں نے میچ سے ایک رات پہلے بہت زیادہ شراب پی لی تھی اور میچ کے وقت بھی وہ نشہ میں تھے۔12/مارچ 2006کو کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 434رنوں کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تھا۔کنگارو ٹیم کی طرف سے کپتان رکی پونٹنگ نے 164رنوں کی شاندار اننگ کھیلی تھی، جس میں 13چوکے اور 9 چھکے شامل تھے، لیکن حقیقی کھیل تو ابھی باقی تھا۔پروٹیزٹیم نے ہدف کے دباؤ میں نہیں آتے ہوئے جارحانہ شروعات کی۔تین رن پر پہلا وکٹ کھونے کے بعد سلامی بلے باز گریم اسمتھ اور ہرشل گبس نے آسٹریلیائی گیند بازوں کی جم کر دھنائی شروع کر دی۔دونوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 187رن جوڑدیا، تبھی اسمتھ 90رن پر آؤٹ ہو گئے، لیکن گبس نے دھنائی جاری رکھی اور ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچا دیا۔اس جیت کے ہیرو رہے ہرشل گبس نے 111گیندوں میں 175رن بنایا تھا، اس میں انہوں نے 21چوکے اور 7 چھکے لگائے تھے۔گبس چوتھے وکٹ کے طور پر 299کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تھے۔مارک باؤچر نے ناٹ آؤٹ 50رن  بناتے ہوئے ٹیم کو جیت دلا دی تھی۔میچ آخری اوور تک چلا اور جنوبی افریقہ نے ایک گیند باقی رہتے ہوئے ایک وکٹ سے جیت درج کر لی تھی، یہ میچ آج تک کرکٹ شائقین کے دل میں بسا ہوا ہے۔اس سے پہلے آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم گلکرسٹ (55)، سائمن کیٹچ (79)، رکی پونٹنگ (164)اور مائیک ہسی(81)نے شاندار اننگ کھیلی تھی۔


Share: