ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رواں سال جون تک 87 ہزار سے زائد ہندوستانیوں نے چھوڑی شہریت، شہریت چھوڑنے کی کیا وجہ بتاتے ہیں وزیر خارجہ ایس جئے شنکر

رواں سال جون تک 87 ہزار سے زائد ہندوستانیوں نے چھوڑی شہریت، شہریت چھوڑنے کی کیا وجہ بتاتے ہیں وزیر خارجہ ایس جئے شنکر

Sat, 22 Jul 2023 21:12:11    S.O. News Service

نئی دہلی، 22/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی)رواں سال جون تک 87 ہزار سے زائد ہندوستانیوں نے اپنی شہریت چھوڑی ہے، اس بات کی اطلاع  ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے لوک سبھا میں دی۔

ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ تازہ اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد 2011 کے بعد سے ہندوستانی شہریت چھوڑنے والوں کی تعداد 17.50 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ شہریت چھوڑنے والے لوگ اب اس ملک کے شہری بن گئے ہیں جہاں جا کر وہ بسے ہیں۔ جئے شنکر نے لوک سبھا میں لوگوں کے ہندوستانی شہریت چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ کئی اشخاص نے ذاتی سہولت کی وجہ سے غیر ملکی شہریت کا متبادل منتخب کیا ہے۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ہندوستان دوہری شہریت کی پیشکش نہیں کرتا ہے۔ اس وجہ سے جب ہندوستانی شہری بیرون ممالک جاتے ہیں تو جس ملک میں وہ گئے ہیں، اس کے لیے پی آر محفوظ کرنے کے لیے انھیں کبھی کبھی اپنی ہندوستانی شہریت چھوڑنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 وزیر خارجہ جئے شنکر کی دی گئی معلومات کے مطابق سن 2022 میں 2 لاکھ 25 ہزار 620 ہندوستانیوں نے اپنی شہریت چھوڑی تھی، جبکہ 2021 میں ان کی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار 370، اور 2020 میں 85 ہزار 256 تھی۔ اگر مزید پیچھے کی بات کریں تو 2019 میں 1 لاکھ 44 ہزار 17، 2018 میں 1 لاکھ 34 ہزار 561، 2017 میں 1 لاکھ 33 ہزار 49، 2016 میں 1 لاکھ 41 ہزار 603، 2015 میں 1 لاکھ 31 ہزار 489 اور 2014 میں 1 لاکھ 29 ہزار 328 ہندوستانیوں نے اپنی شہریت چھوڑ دی تھی۔


Share: