ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج

راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج

Thu, 06 Apr 2023 12:40:56    S.O. News Service

نئی دہلی،6/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) اس سال جنوری میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے متنازعہ بیان کے خلاف ہریدوار کی ایک عدالت میں ہتک عزت کا کیس درج کیا گیاہے، اس بیان میں انہوں نے  آر ایس ایس کو 'اکیسویں صدی کا کورو' کہا تھا۔

موجودہ مقدمہ آر ایس ایس کارکن کمل بھدوریا کی شکایت پر ایڈوکیٹ ارون بھدوریا کے ذریعہ اتراکھنڈ کی ہریدوار عدالت میں تعزیرات ہند دفعہ 499 (ہتک عزت) اور 500 (ہتک عزت کی سزا) کے تحت دائر کی گئی تھی۔ معاملے کی سماعت 12 اپریل کو ہوگی۔

شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ راہل گاندھی نے کروچھیتر میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران کہا تھا کہ آج کل کورو کھادی کی ہاف پینٹ پہنتے ہیں اور ہاتھوں میں چھتری رکھتے ہیں۔

شکایت کنندہ نے مزید کہاکہ تھا کہ آر ایس ایس ایسی تنظیم ہے جس نے ملک کے دشوار گزار دنوں میں تعاون دیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہاکہ ملک مجاہدین کا ہے پجاریوں کا نہیں ہے۔ انہوں نے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

 پٹنہ کی ایک عدالت نے جمعہ کے روز کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ہدایت دی کہ وہ بی جے پی کے لیڈر سشیل کمار مودی کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے کے سلسلے میں 12 اپریل کو پیش ہوں۔


Share: