ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی-این سی آر میں تین دنوں تک بھاری بارش کا الرٹ

دہلی-این سی آر میں تین دنوں تک بھاری بارش کا الرٹ

Sat, 29 Jul 2023 12:49:22    S.O. News Service

نئی دہلی، 29/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی)  ملک بھر میں بھاری بارش کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ دہلی این سی آر میں جمعہ سے ہو رہی بارش نے لوگوں کی دقتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وقفہ وقفہ پر ہو رہی بارش کے بعد کئی مقامات پر سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے اور سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دو سے تن دن مزید بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ ہماچل پردیش میں بھی ہفتہ (29 جولائی) کو بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، ہماچل پردیش، مشرقی راجستھان، مشرقی مدھیہ پردیش، کونکن اور گوا میں ہفتہ کو مختلف علاقوں میں بھاری بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر، شمال مشرقی ہندوستان، مغربی بنگال، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، سب ہمالیائی مغربی بنگال، سکم اور کرناٹک میں طوفانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے دہرادون، باگیشور اور چمولی میں ہفتہ کو بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہو ملک بھر کے لیے بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ موسمیاتی مرکز کے مطابق اتر پردیش میں 29 سے 31 جولائی تک بھاری بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگرلے کچھ دنوں تک اتراکھنڈ کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اتر پردیش میں بھی بارش کا سلسلہ پھر سے شروع ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے 50 سے زیادہ اضلاع میں بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یو پی کے 32 اضلاع میں بھاری بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق ہفتہ کو انڈمان اور نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، بہار، جموں و کشمیر، لداخ، مشرقی مدھیہ پردیش، وسطی مہاراشٹر، چھتیس گڑھ میں بھی بھاری بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو، پڈوچیری کے الگ الگ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس سے تجاوز کر سکتا ہے۔ وہیں، جھارکھنڈ اور میگھالیہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہمارچل پردیش میں ہفتہ کو بھاری بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مقامی دفتر نے بتایا کہ بھاری بارش کے سبب لینڈ سلائڈنگ اور اچانک سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔ ندیوں اور نالوں میں پای کا بہاؤ بھی تیز ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سولن، شملہ اور سرمور ضلع میں اچانک سیلاب کے لیے درمیانے سے بہت زیادہ خطرے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ وہیں، ریاست میں تین اگست تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔


Share: