ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں اپوزیشن اتحاد”انڈیا“ میں دراڑ کانگریس نے کیاتمام 7سیٹوں پر لڑنے کا اعلان،عآپ کا محتاط ردعمل

دہلی میں اپوزیشن اتحاد”انڈیا“ میں دراڑ کانگریس نے کیاتمام 7سیٹوں پر لڑنے کا اعلان،عآپ کا محتاط ردعمل

Thu, 17 Aug 2023 10:43:27    S.O. News Service

نئی دہلی،17/اگست(ایس او نیوز/ایجنسی)آئندہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی قیادت والی این ڈی اے کو سخت مقابلہ دینے کیلئے26/اپوزیشن جماعتوں نے ایک پلیٹ فارم پر آکر اپنے اتحاد کو I.N.D.I.A. کا نام دیا ہے- تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہو کر بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا دعویٰ کر رہی ہیں، لیکن سیٹوں کی تقسیم کو لے کر ابھی تک کچھ طے نہیں ہوا ہے، یکم ستمبر کو ممبئی میں میٹنگ کر کے اس پر فیصلہ کیا جا سکتا ہے- تاہم اس دوران دہلی میں اس اتحاد میں دراڑیں نظر آرہی ہیں - وجہ یہ ہے کہ کانگریس نے راجدھانی دہلی کی تمام لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کرکے ”انڈیا“ کو حیران کردیا ہے بلکہ تمام سیٹوں پر اکیلے انتخاب کرنے اور لڑنے کا فیصلہ اتحاد کیلئے کسی جھٹکے سے کم نہیں ہے-واضح رہے کہ دہلی میں کانگریس قیادت کی ایک اہم میٹنگ ہوئی،جس میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے، راہل گاندھی، کے سی وینوگو پال اور دیگر سینئر لیڈر شامل تھے- میٹنگ کے بعد کانگریس کے کئی لیڈروں نے واضح طور پر کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کی پارٹی دہلی کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑے گی- اس خبرپر عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھردواج نے محتاط ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جب”انڈیا“کی تمام پارٹیاں بیٹھ کر سیٹ شیئرنگ پر بات کریں گی، جب تمام پارٹیوں کی قومی قیادت اس پر آمنے سامنے بیٹھیں گی تو معلوم ہوگا کہ کس پارٹی کوکتنی سیٹیں ملیں گی-


Share: