ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھرمیندر پردھان نے ہندوستانی زبانوں میں ٹکنالوجی کورسز کی ضرورت پر زور دیا

دھرمیندر پردھان نے ہندوستانی زبانوں میں ٹکنالوجی کورسز کی ضرورت پر زور دیا

Mon, 17 Jul 2023 08:05:23    S.O. News Service

نئی دہلی،17/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) تعلیم اور ہُنرمندی کے فروغ کے وزیر دھرمندر پردھان نے نوجوانوں کی ہنرمندی کے عالمی دن کے موقع پر مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک مفت آن لائن تربیتی پروگرام لانچ کیا ہے اور ہندوستانی زبانوں میں ٹکنالوجی کورسز کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ اِسکل انڈیا اور جی یو وی آئی کی مشترکہ پہل ہے جو ایک آئی آئی ٹی مدراس انکیوبیٹیڈ اسٹارٹ اپ ٹیک پلیٹ فارم ہے جو ملک کی مختلف زبانوں میں تکنیک میں مہارت حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم 9 ہندوستانی زبانوں میں ترتیب دیا گیا ہے۔

اِس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر پردھان نے ہندوستانی زبانوں میں ٹکنالوجی کورسز کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹکنالوجی کی تعلیم میں زبان کی رکاوٹ کو ختم کرنے اور خصوصی طور پر دیہی علاقوں میں ملک کی یوا شکتی کیلئے ایک اچھی شروعات ہے۔


Share: