ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / حمص میں داعش کے آخری گڑھ السخنہ پر شامی حکومت کا کنٹرول

حمص میں داعش کے آخری گڑھ السخنہ پر شامی حکومت کا کنٹرول

Sun, 06 Aug 2017 17:15:30    S.O. News Service

دمشق،6اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے گروہ المرصد کے مطابق سرکاری فوج نے السخنہ شہر کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جو حمص صوبے میں داعش تنظیم کا آخری گڑھ ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ بشار کی فوج نے تین طرف سے السخنہ شہر کا گھیراؤ کر لیا ہے۔حمص کے مشرقی نواح میں تدمر سے 70کلومیٹر کی دوری پر واقع السخنہ کا علاقہ کئی زاویوں سے اہمیت کا حامل ہے۔ یہ دو صوبوں دیر الزور اور الرقہ کی کُنجی شمار کیا جاتا ہے، یہ علاقہ گیس کی دولت سے مالا مال ہے اور یہاں پر کئی عرب قبائل سکونت پذیر ہیں۔اس سے قبل المرصد نے اعلان کیا تھا کہ شامی حکومت کی فوج جس کو غیر شامی مسلح عناصر کی سپورٹ حاصل تھی، السخنہ میں داخل ہونے میں ناکام ہو گئی۔ المرصد نے باور کرایا تھا کہ بشار حکومت اور ایرانی ملیشیاؤں کا مقابلہ کرنے والے داعشی عناصر دراصل وہ شہری ہیں جنہوں نے انخلاء یا ہتھیار ڈالنے سے انکار کر کے آخری دم تک لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 


Share: