سرینگر،3جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کے گورنر این این ووہرا اپنے عہدے سے آزادی چاہتے ہیں۔اس کے لئے انہوں نے مرکز کو خط لکھ کر انہیں عہدے سے آزاد کرنے کو کہا ہے۔ووہرا نے مرکز کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ حکومت ان کے متبادل کا انتظام کر لے۔ووہرا نے ایسے وقت میں یہ فیصلہ لیا ہے جب وادی میں مسلسل بدامنی اور تشدد کی خبریں آ رہی ہیں۔81سال کے ووہرا کا گورنر کے طور پر ان کا دوسرا دور ہے،وہ گزشتہ 9 سالوں سے اس عہدے پر ہیں۔ووہرا 25جون سال 2008کو جموں و کشمیر کے گورنر بنے تھے۔اس دوران مرکز میں یو پی اے کی حکومت تھی،ووہرا ریاست کے واحد گورنر ہیں، جنہیں مرکز نے دوسری میعاد دی تھی۔ووہرا کی اس پیشکش کے پیچھے کیا وجوہات ہیں، اس کے بارے میں ابھی کچھ معلومات نہیں ملی ہے۔ووہرا جموں کشمیر کے 12ویں گورنر ہیں۔ان سے پہلے اس عہدے پر ایس سنہا تھے۔
این این ووہرا سابق نوکر شاہ ہیں۔1997سے 1998تک وہ وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔انہیں 2007میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔1989میں جموں و کشمیر میں انتہا پسندی کے بعد وہ پہلے شہری گورنر ہیں۔