ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں و کشمیر: کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، ایک ملی ٹینٹ ہلاک

جموں و کشمیر: کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، ایک ملی ٹینٹ ہلاک

Sun, 06 Aug 2023 22:49:23    S.O. News Service

سری نگر،6/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) پولیس کے مطابق فوج اور پولیس نے سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر در اندازی کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملی ٹینٹ کو مار گرایا۔

کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا ’’فوج اور کپوارہ پولیس نے ٹنگڈار سیکٹر کے امروہی علاقے میں ایل او سی پر ایک مشترکہ آپریشن کے دوران در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناکر ایک ملی ٹینٹ کو مار گرایا۔‘‘

فوج نے کہا کہ اہلکار اس علاقہ میں پہنچے جہاں ملی ٹینٹ چھپے ہوئے تھے۔ 2-3 ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ عہدیداروں نے کہا کہ آر آر کی اضافیوں نفریوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ علاقہ ناہموار اور جنگلات والا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق تصادم آرائی کے کے درمیان ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر میں استعمال میں لایا گیا۔ دریں اثنا، ملی ٹینٹوں نے کئی مرتبہ محاصرہ توڑنے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ فوج نے کہا کہ آپریشن میں رات بھر کام کرنے والا کواڈکاپٹر، خودکار ہوائی گاڑی اور سراغ رساں کتوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مہلوک ملی ٹینٹ کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔


Share: