ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جاوڑیکر نے تعلیمی نظام میں جدت طرازی کے لیے قومی ایوارڈ تقسیم کیا

جاوڑیکر نے تعلیمی نظام میں جدت طرازی کے لیے قومی ایوارڈ تقسیم کیا

Tue, 07 Mar 2017 22:14:40    S.O. News Service

نئی دہلی، 7/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیرپرکاش جاوڑٹیکر نے سب کو معیاری تعلیم فراہم کرانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے  تعلیمی افسران سے ایک اہم کڑی کے طور پر کام کرنے کی اپیل کی۔جاوڈیکر نے کہا کہ انوویشن زندگی بھر چلنے والا ایک مسلسل عمل ہے، بہتر نتائج کے لیے ا س کو مسلسل کیا جانا چاہیے۔جاوڈیکر نے منگل کو یہاں تعلیمی نظام میں انوویشن کے لیے قومی ایوارڈ کی تقسیم کی۔انہوں نے ا نعامات جیتنے والے سبھی افراد کو ان کی منفرد جدت طرازی کے لیے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے پرمبارک باد دی۔ یہ ایوارڈ نیشنل ایجوکیشن پلان اور یونیورسٹی انتظامیہ (این یوای پی اے)کی طرف سے دئیے جاتے ہیں۔کانفرنس میں ملک بھر کے تقریبا 150اضلاع کے تعلیمی افسر ان اوریونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران موجود تھے۔اس پروگرام کابنیادی مقصد ضلع اور بلاک سطح کے تعلیمی حکام کی طرف سے ضلع اوربلاک سطح پراپنائے جا رہے تعلیمی انتظامی نظام کے موثرانتظام کی جدید سوچ اور بہترین طریقوں کی شناخت کرنا ہے، اور اسکول کی سطح پر ادارہ جاتی ترقی اور کارکردگی کویقینی بناناہے۔


Share: