ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / توانگ میں چین کے ساتھ تصادم پر پارلیمنٹ میں تعطل؛ کانگریس صدر کھرگے نے کیا مرکزی حکومت پر طنز، کہا؛- حکومت کی سرخ آنکھ پر لگا ہے 'چینی چشمہ'

توانگ میں چین کے ساتھ تصادم پر پارلیمنٹ میں تعطل؛ کانگریس صدر کھرگے نے کیا مرکزی حکومت پر طنز، کہا؛- حکومت کی سرخ آنکھ پر لگا ہے 'چینی چشمہ'

Thu, 15 Dec 2022 12:19:17    S.O. News Service

نئی دہلی 15 ڈسمبر (ایس او نیوز) ارونا چل پردیش کے توانگ معاملے پر کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کھرگے نے پوچھا کہ کیا ہندوستانی پارلیمنٹ میں چین کے خلاف بات کرنا ممکن نہیں ہے؟ کیا آپ کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے؟ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کھرگے نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کی سرخ آنکھ پر  چینی چشمہ  لگا ہوا ہے۔

دوسری طرف توانگ معاملے  کو لے کر کانگریس لیڈر منیش تیواری نے مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ شاید ہندوستانی تاریخ اور اسٹریٹجی کے کچھ ابواب پر دوبارہ انھیں غور کرنا چاہیے۔ بدقسمتی سے وہ وہی غلطی کر رہے ہیں جو وزیر دفاع کرشنا مینن نے کی تھی۔ جب خطرہ چین ہے تو پاکستان پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

آج صبح ایک ٹویٹ میں بھی کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا، ایسا لگتا ہے کہ مودی حکومت کی "سرخ آنکھ"  پر چینی چشمہ لگ گیا ہے۔ کیا بھارتی پارلیمنٹ میں چین کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں؟ توانگ معاملے پر راجیہ سبھا میں آج بھی ہنگامہ جاری رہا۔ راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے توانگ مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا اور حکومت سے جواب طلب کیا۔ اپوزیشن کے اس ہنگامے کو دیکھ کر راجیہ سبھا کے اسپیکر نے بھی کارروائی 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دی۔

 منگل کے روز توانگ تصادم معاملہ پر مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں اس تعلق سے بیان بھی دیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ہمارے کسی فوجی کی تصادم میں موت نہیں ہوئی ہے، نہ ہی کوئی سنگین طور پر زخمی ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ 9 دسمبر کو توانگ سیکٹر کے یانگتسے علاقہ میں پی ایل اے کے فوجیوں نے حملہ کیا تھا اور موجودہ حالت کو بدلنے کی کوشش کی تھی۔ اس کوشش کو ہمارے فوجیوں نے عزم مصمم کے ساتھ ناکام کر دیا۔


Share: