ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمل ناڈو کے وزیر سینتھل بالاجی کی عدالتی تحویل میں 8 اگست تک کی توسیع

تمل ناڈو کے وزیر سینتھل بالاجی کی عدالتی تحویل میں 8 اگست تک کی توسیع

Thu, 27 Jul 2023 13:36:51    S.O. News Service

چنئی، 27/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی)  چنئی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز جیل میں بند تمل ناڈو کے وزیر سینتھل بالاجی کی عدالتی تحویل میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔ وزیر سماعت کے لیے ورچوئل طور پر پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تحویل میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔

بالاجی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 14 جون کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ حراست میں لیے جانے کے فوراً بعد وزیر نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی اور اوماندور کے سرکاری اسپتال میں طبی معائنے کے دوران پتہ چلا کہ ان کی کورونری شریانوں میں تین رکاوٹیں ہیں۔

وزیر کو بعد میں چنئی کے کاویری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے دل کا آپریشن ہوا۔ بالاجی اس وقت پوجھل سینٹرل جیل میں بند ہیں۔

خیال رہے کہ بالاجی کی ریمانڈ 26 جولائی کو ختم ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پرنسپل سیشن جج ایس علی کے سامنے پیش کیا گیا۔ ان کی پیشی ریکارڈ کرتے ہوئے جج نے ان کی تحویل میں توسیع کر دی۔


Share: