سری ہری کوٹہ ، 15/جولائی(ایس او نیوز/ایجنسی)چاندکو چھونے اور تاریخ رقم کرنے کیلئے نکل چکاہے چندریان۔چندریان 3 کو اسرو کے مرکزی سری ہری کوٹا (آندھرا پردیش ) سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ ہندوستان کا تیسرا چاند مشن تقریباً 40-50دنوں کے سفر کے بعد 23-24اگست کے درمیان چاند کے جنوبی مدار پر لینڈ کرے گا۔ LVM3-M4راکٹ چندریان-3 کو 179 کلومیٹر تک اوپر لے گیا۔ اس کے بعد اس نے چندریان 3 کو آگے کے سفر کیلئے خلا میں بھیج دیا۔ اس کام میں راکٹ کو صرف 16:15 منٹ لگے۔
چندریان 3 کا وزن 642ٹن ہے، یعنی اگر 130ہاتھیوں کو ایک ساتھ کھڑا کیا جائے تو اس کے وزن کے برابر۔ اونچائی قطب مینار سے زیادہ ہے۔ تقریباً 43.5میٹر یعنی 15منزلہ مکان کے برابر۔ اس کے ساتھ، اسرو نے اپنے بہت سے مشنوں کو کامیابی سے انجام دیا ہے۔ چندریان3کو جو باہوبلی راکٹ لے کر جارہاہے اور چاند کے مدار میں پہنچارہا ہے، وہ ہندوستان کا سب سے طاقتور خود ساختہ لانچر راکٹ ہے، جس سے چندریان 2 بھی لانچ کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے کئی سیٹالائٹس بھی خلا میں بھیجے گئے۔جمعرات کو شروع ہوئی 25.30گھنٹے کی الٹی گنتی کے اختتام پر، LVM3-M4 راکٹ نے رات کے 2.35 بجے مقررہ وقت پر یہاں خلائی لانچ سینٹر کے دوسرے لانچ پیڈ سے آسمان میں شاندار طور پر روانہ ہوا، جس سے دھوئیں کا ایک گہرا بادل نکلا۔ LVM3-M4راکٹ اپنی کلاس کا سب سے بڑا اور بھاری ہے، جسے سائنسدان 'Fat Boy’کہتے ہیں۔ ہزاروں تماشائی جو لانچ کو دیکھنے کیلئے موجود تھے، چندریان-3 کے روانہ ہوتے ہی خوشی سے اچھل پڑے۔ ہندوستان کے اس تیسرے قمری مشن میں بھی خلائی سائنسدانوں کا مقصد چاند کی سطح پر لینڈر کی”سافٹ لینڈنگ“کا ہے۔
واضح رہے کہ چندریان-3 خلائی تحقیق میں ہندوستان کا ایک اور تاریخی قدم ہے۔ روبوٹک چندریان -3 مشن، جس کا مقصد ہندوستان کا پہلی مرتبہ چاند پر اترنا ہے، جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:35 بجے ستیش دھون خلائی مرکز سے ایل ایم وی راکٹ کے اوپر روانہ ہو گیا۔ پوری قوم تجسس کے ساتھ سانس روکے بیٹھی ہے اور دعا گو ہے کہ اس مرتبہ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔ کامیابی کی صورت میں، ہندوستان دنیا کے ایک بہت ہی خاص کلب میں شامل ہو جائے گا۔ امریکہ، روس اور چین کے بعد ہندوستان چوتھا ایسا ملک ہوگا جس نے کامیابی کے ساتھ چاند پر خلائی جہاز اتارا ہے۔
اس بار راکٹ نے کہاں چھوڑا چندریان 3؟: اس بار جس مدار میں چندریان 3 کو LVM3 راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے وہ 170X36,500 کلومیٹر بیضوی جیو سنکرونس ٹرانسفر آربٹ (GTO) ہے۔ پچھلی بار چندریان 2 کو 45,575 کلومیٹر کے مدار میں بھیجا گیا تھا۔ اس بار اس مدار کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے تاکہ چندریان 3 کو مزید استحکام فراہم کیا جاسکے۔
چندریان 2 کی ناکامی سے سیکھا، اسی لیے یہ مشن ہوگا کامیاب: چندریان-2' مشن کے دوران، آخری لمحات میں، لینڈر 'وکرم' راستے کے انحراف کی وجہ سے 'سافٹ لینڈنگ' کرنے کے قابل نہیں تھا۔ اگر یہ مشن کامیاب ہوتا ہے تو ہندوستان امریکہ، چین اور سابق سوویت یونین جیسے ممالک کے کلب میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ اسرو نے پہلے کہا تھا کہ 'چندریان -3' پروگرام کے تحت، اسرو اپنے قمری ماڈیول کی مدد سے چاند کی سطح پر 'سافٹ لینڈنگ' اور قمری خطہ پر روور کی گردش کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی سرحدوں کو عبور کرنے جا رہا ہے۔
اگست کے آخر میں ”چندریان-3 کی”سافٹ لینڈنگ“: LVM3M4 راکٹ کو پہلے GSLVMK3 کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اگست کے آخر میں 'چندریان-3' کی 'سافٹ لینڈنگ' کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ مشن مستقبل کے بین سیاروں کے مشن کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ چندریان -3 مشن جس میں ایک مقامی پروپلشن ماڈیول، لینڈر ماڈیول اور ایک روور شامل ہے، بین سیاروں کے مشن کیلئے درکار نئی ٹیکنالوجیز کو تیار کرنا اور اس کا مظاہرہ کرنا ہے۔
بہت سی جدید تکنیکوں سے لیس ہے چندریان 3 مشن: مشن کے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے لینڈر میں بہت سی جدید ٹیکنالوجیز موجود ہیں۔ ان میں لیزر اور آر ایف پر مبنی الٹی میٹر، لیزر ڈوپلر ویلوسیمیٹر اور لینڈر ہوریزونٹل ویلوسیٹی کیمرہ، لیزر گائرو بیسڈ انرشیل ریفرنس اور ایکسلرومیٹر پیکیج، 800N تھروٹلیبل مائع انجن، 58N ایٹیٹیوڈ تھرسٹرس اور تھروٹلیبل انجن، پاور ڈی سی این جی کنٹرول اور پاور کنٹرول سسٹم شامل ہیں۔ ڈیزائن اور متعلقہ سافٹ ویئر عناصر، خطرے کا پتہ لگانے اور بچنے والے کیمرے اور لینڈر کے ذریعے پروسیسنگ الگورتھم، اور لینڈنگ ٹانگ میکانزم شامل ہے۔