ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بینگلورو: اندرا کینٹین کے مینو میں بہت جلد تبدیلی کی جائے گی ؛ بی بی ایم پی چیف کمشنر تشار گری ناتھ کی یقین دہانی

بینگلورو: اندرا کینٹین کے مینو میں بہت جلد تبدیلی کی جائے گی ؛ بی بی ایم پی چیف کمشنر تشار گری ناتھ کی یقین دہانی

Thu, 13 Jul 2023 11:14:24    S.O. News Service

بینگلورو، 13/جولائی(ایس او  نیوز)بروہت  بینگلورو مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) ایسٹ زون کے ہبال اور وشواناتھ ناگناہلی وارڈس کی حدود میں 2اندرا کینٹینوں کا بی بی ایم پی کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ نے دورہ کر تے ہو ئے معائنہ کیا،اس دوران یہاں کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی۔

ایسٹ زون کی حدود میں آنے والے ہبال وارڈ کے بلاری مین روڈ پرموجوداندرا کینٹین کے دورہ کے دوران تشار گری ناتھ نے کینٹین کی دیکھ بھال اور یہاں دستیاب غذائی اشیاء کے معیار کی جانچ کی،اس دوران انہوں نے کینٹین میں لائٹس کی فوری مر مت کرنے ہاتھ دھونے کے لئے پانی کی سہولت اور شفاف پینے کے پانی کے یونٹ کو بہتر کرنے افسران کو ہدایت دی۔

اس موقع پر بی بی ایم پی چیف کمشنر نے کینٹین کے احاطہ میں قائم بیت الخلاء کو عوام کے استعمال کے لئے کھلا رکھنے متعلقہ کینٹین کے ملازمین کو ہدایت دی اور اندرا کینٹین میں کھانا کھارہے افراد سے ملاقات کر تے ہو ئے غذاکے معیار کے متعلق جانکاری حاصل کی،اس دوران کئی افراد نے یہاں کینٹین میں روزانہ صرف کھانا (چاول) دستیاب رہتا ہے، نیا مینو تیار کرنے کی گزارش کی۔اس پر بی بی ایم پی چیف کمشنر نے اندراکینٹین کے مینو کو بہت جلد بدلنے اور روزانہ الگ الگ اقسام کا کھانا فراہم کرنے بھی یقین دلا یا۔

اس موقع پر اندرا کینٹین کے لئے مقرر مارشلز کو دیگر اندرا کینٹینوں پر نگاہ رکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر ذمہ داریاں سونپنے کی متعلقہ زون کے جوائنٹ کمشنر کو ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ اندرا کینٹینوں میں غذائی معیار اور مقرر ہ رقم سے زیادہ رقم حاصل کرنے کے متعلق شکایت کے لئے کارپوریشن کے مفت ہیلپ لائن نمبر 1533 کا استعمال کرنے عوام سے گزارش کی۔بی بی ایم پی چیف کمشنر نے وشواناتھ ناگنہلی وارڈ کی کینٹین کے نام کی تختی کو خراب ہو نے کا پتا لگا کر فوری تبدیل کرنے افسران کو ہدایت دی۔

اس موقع پر متعلقہ زون کی جوائنٹ کمشنر پلاوی،چیف انجینئر پرہلادزون کے چیف انجینئر سوگنا سمیت دیگر اعلیٰ افسر حاضر رہے۔

 


Share: