بینگلورو، 10/اگست(ایس او نیوز/ایجنسی)کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹرئیل ریسرچ(سی ایس آئی آر)۔4پیراڈیم،بینگلورو یونیورسٹی شعبہء جغرافیہ اور بائیو انفرمیشن کے درمیان مفاہمت نامے کے پروگرام کے تحت ایک اجلاس گنانا بھارتی کیمپس میں منعقد کیا گیا تھا۔ بینگلورو یونیورسٹی کے رجسٹرار(انتظامیہ) شیخ لطیف نے اجلاس میں شرکت کر تے ہوئے پروگرام کا افتتاح کیا۔
سی ایس آئی آر۔4 پیراڈایم کے سینئر پرنسپل سائنسدان ڈاکٹرکے وی رمیش اور ڈاکٹر وی راکیش نے پروگرام میں شرکت کر تے ہو ئے موجودہ اور مستقبل کے ریسرچ مو ضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے تجربہ کے بنیاد پر کئی تحقیقی موضوعات پیش کئے۔
اس مو قع پر بینگلورو یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے پروفیر ڈاکٹر اشوک ڈی ہنجوگونے سی ایس آئی ایک پاور پوائنٹ پروگارم پیش کر تے ہو ئے شعبہ کی سرگرمیوں اور طلبا کیلئے فراہم کی جانے والی جیو اسپیشل ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم،شعبہ کی ترقی کے متعلق تفصیلات پیش کیں۔
پروگرام میں سی ایس آئی آر اور شعبہ جغرافیہ کے درمیان مفاہمت کے متعلق کئے اہم فیصلے کئے گئے، ریسرچ پراجکٹوں کی باہمی شروعات،سی ایس آئی آر لیباریٹری کی سہولت کے ساتھ شعبہ کی ریسرچ طلبا کے لئے رہنما ئی خدمات کی فراہمی پر زور دیا گیا۔
پروگرام میں بینگلورو یونیورسٹی جغرافیہ شعبہ کے طلبا، کے لئے ریسرچ طلبا،لکچررزاور سینئر سائنسدانوں نے شرکت کی اور کئی موضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔