ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلگاوی : اسمبلی میں سیشن سے اراکین کی بڑی تعداد غیر حاضر

بیلگاوی : اسمبلی میں سیشن سے اراکین کی بڑی تعداد غیر حاضر

Sat, 24 Dec 2022 11:57:57    S.O. News Service

بیلگاوی،  24؍ دسمبر (ایس او نیوز) بیلگاوی کے سوورنا سودھا میں جاری اسمبلی سیشن میں بڑی تعداد میں اراکین کی غیر حاضری کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ انہیں اسمبلی کی کارروائی چلانے میں کوئی خاص دلچسپی  نہیں ہے ۔ 
    
19 دسمبر کو شروع ہوئے اسمبلی سیشن میں 23 دسمبر تک پانچ دنوں میں سے صرف 3 دن تقریباً پوری تعداد موجود تھی جبکہ کل 23 دسمبر جمعہ کے دن صرف آدھے کا مختصر سیشن ہونے کی وجہ سے اکثر اراکین اسمبلی بیلگاوی سے باہر نکل گئے اور اجلاس میں بی جے پی 50 ، کانگریس 10 اور جے ڈی ایس کے 5 اراکین موجود تھے جس کی وجہ سے اسپیکر کے لئے اسمبلی کی کارروائی چلانا مشکل ہوگیا ۔ 
    
اس دوران پولیس سب انسپکٹر بھرتی کے لئے امتحان پاس کرنے والے امیدواروں نے اپنے لئے اپائنٹمنٹ لیٹر کا مطالبہ کرتے  ہوئے سوورنا سودھا کے قریب دھرنا دیا ۔ خیال رہے کہ اس بھرتی میں گھوٹاکہ ہونے کی بات سامنے آنے کے بعد 545 نئے پولیس سب انسپکٹرس کی بھرتی پر حکومت نے روک لگا رکھی ہے ۔ بھرتی کے معاملہ میں بدعنوانی ثابت ہونے کے بعد ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور اس کی تفصیلی تحقیقات سی آئی ڈی کے ذریعہ  چل رہی ہے ، اور جلد ہی مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ 


Share: