ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : اسکوٹر - آٹو رکشہ کے درمیان ٹکر - نوجوان ہلاک 

بیلتنگڈی : اسکوٹر - آٹو رکشہ کے درمیان ٹکر - نوجوان ہلاک 

Thu, 24 Nov 2022 12:57:35    S.O. News Service

بیلتنگڈی، 24؍نومبر (ایس او نیوز)ناڈوبیٹو کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 19 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت شیوا پرساد نائیک  کے طور کی گئی ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ سیکریڈ ہارٹ کالج میں بی سی اے کورس میں زیر تعلیم شیوا پرساد اسکوٹر پر سوار ہو کر کہیں جا رہا تھا جس کے دوران اس کی اسکوٹر آٹو رکشہ سے ٹکرا گئی اور اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔ 
    
بیلتنگڈی ٹریفک پولیس نے کیس درج کیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


Share: